مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا پروفیسر گرفتار، ملازمت سے معطل

اتوار 16 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں لیویز فورس نے سرکاری درسگاہ یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کارسوار فیملی کو ہراساں کرنے پر ڈولفن اہلکار نوکری سے برخاست

مالاکنڈیونیورسٹی میں جنسی حراسانی سکینڈل سامنے آیا ہے جس سے رپورٹ کے باجود بھی انتظامیہ چھپانے کی کوشش کری رہی تھی۔ تاہم متاثرہ طالبہ کی شکایت پر لیویز نے رپورٹ درج کرکے پروفیسر کو گرفتار کیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطانق تھانہ بائزئی نے شعبہ اردو کی طالبہ کی شکایر پر رپورٹ پر مطالعہ پاکستان کے پروفیسر کو گرفتارکیا۔ ان کے خلاف درج مقدمے میں 365b.511.452.354.506  دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ہراساں کرنے کا واقعہ ہے کیا؟

ذرائع کے مطابق یہ ایشو کافی وقت سے یونیورسٹی انتظامیہ کے نوٹس میں تھی۔ اور متعلقہ پروفیسر کو باقاعدہ طور پر خبردار بھی کیا گیا تھا۔

ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر اور اردو کے طالبہ میں کچھ حد تک رابطہ تھا، لیکن معاملہ تب خراب ہوا جب لڑکی کی منگنی کی اطلاع پروفیسر کو ہوئی۔ جس پر وہ سخت ناراض تھا۔

لیویز کے مطابق لڑکی نے پروفیسر کو رابطے سے منع کیا۔ لیکن وہ باز نہیں آ رہا تھا اور لڑکی کو پیچھا کرتا تھا۔ جس کی وجہ سے لڑکی نے معاملہ یونیورسٹی پروسٹ کے سامنے اٹھایا۔

ذرائع نے بتایا کہ پروسٹ نے پروفیسر کو بلا کر انہیں واقعے سے آگاہ کیا اور لڑکی سے دور رہنے کی ہدایت کی، تاہم کوئی کارروائی نہیں کی۔ جس پر پروفیسر غصے میں آگیا اور اسلحہ لے کر لڑکی کے گھر پہنچ گیا اور لڑکی سے شادی کا دعوی کرکے بتایا کہ وہ اس کی بیوی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بادشاہی مسجد میں خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم کیسے گرفتار کیا گیا؟

ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کے گھر پروفیسر پر تشدد کیا گیا اور یونیورسٹی کی مداخلت پر لیویز نے انہیں وہاں سے نکال لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے پروفیسر کو کل عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

کمیٹی تشکیل

یونیورسٹی کے کچھ باخبر ذرائع بتاتے ہیں کہ گرفتار پروفیسر سے ویڈیوز اورتصاویر برآمد ہوئی ہیں، تاہم ابھی تک پولیس یا لیویز نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین، جو سرکاری جامعات کے چانسلر بھی ہیں، نے ملاکنڈ یونیورسٹی طالبہ ہراسگی کے معاملے کانوٹس لے لیا ہے۔ اور واقعے  کی پوری اور شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون لیکچرر کو ہراساں کرنے پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسر نوکری سے برطرف، جرمانہ عائد

یہ کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن آصف رحیم اور اے آئی جی سٹیبلشمنٹ سونیا شمروزپر مشتمل ہے۔انکوائری افسران کو جائے وقوعہ کادورہ کرکے اصل حقائق سامنے لانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بیانات لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی 15 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

یونیورسٹی کا مؤقف

ہراسگی کے اس واقعے پر یونیورسٹی نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے ایک ملازم سے متعلق سوشل میڈیا پر  ایک خبر گردش کر رہی ہے، اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری اور سخت اقدامات کیے ہیں۔ ملزم کا طالبہ کے گھر جاکر اس سے شادی رچانے کی کوشش کی۔ ملزم کو سرِدست معطل کر دیا گیا-

اس کے بعد اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں شکایت کنندہ کو personal hearing کا موقع دیا گیا۔ اب کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے رہی ہے، جنہیں تادیبی کارروائی کے لیے سینڈیکیٹ کو بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات پر آئی جی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب

یونیورسٹی آف ملاکنڈ غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور تمام دستیاب شواہد کی روشنی میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

یونیورسٹی ہمیشہ سے محفوظ اور مساوی تعلیمی ماحول کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتی رہی ہے اور اس مقصد کے لیے نامزد افسران تعینات کیے گئے ہیں، جو طلبہ کو بروقت مدد فراہم کرتے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے  ہراسمنٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے اور ایک محفوظ، منصفانہ، اور شفاف تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو دھمکانے لگی، پولیس نے بڑا اعلان کردیا

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں