سری لنکا: ٹرین کی زد میں آنے والے 6 ہاتھی ہلاک، 2 زخمی

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا میں  ٹرین کی زد میں آکر 6 ہاتھی ہلاک، 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں ٹرین پٹری کراس کرتے ہوئے ہاتھی ٹریل کی زد میں آگئے، جس سے 6 ہاتھی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

مسافر ٹرین کولمبو کے مشرقی علاقے ہابارانہ میں جنگلی حیات کے لیے مختص علاقے سے گزر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

سری لنکن پولیس کے مطابق زخمی ہاتھیوں کا علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں ہاتھیوں کا ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہونا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی سینکڑوں ہاتھی ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران کئی انسان بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں ہاتھی تیزی سے مرنے لگے، سبب کیا ہے؟

سری لنکن میڈیا کے مطابق سالانہ تقریباً 20 ہاتھی ٹرینوں سے ٹکرا کر مرجاتے ہیں، ، گزشتہ سال  سری لنکا میں مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 170 سے زیادہ افراد اور تقریباً 500 ہاتھی مارے گئے تھے۔

سری لنکا میں ہاتھی  اپنے قدرتی مسکن جنگلات کی کٹائی اور سکڑتے وسائل سے متاثر ہوتے ہیں اور تیزی سے انسانی سرگرمیوں کی جگہوں پر بھٹک گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھی سے دوستی کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی

ماہرین جنگلات نے ٹرین ڈرائیوروں کو بارہا خبردار کیا ہے کہ وہ رفتار رکھیں اور ریل کی پٹریوں پر جانوروں کو خبردار کرنے کے لیے ہارن بجا دیں۔

آج کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہاتھیوں میں ایک ہتھنی حاملہ تھی، جس کے پیٹ میں 2 بچے تھے، تینوں صبح کے وقت ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے والے ایک بڑے ریوڑ کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا: بچے کو ٹکر مارنے پر ہاتھیوں کا شدید انتقام، کارسواروں کے ساتھ کیا ہوا؟

گزشتہ سال اکتوبر میں ہابارانہ سے تقریباً 25 کلومیٹر (15 میل) دور منیریا میں ایک اور ٹرین ایک ریوڑ سے ٹکرا گئی، جس سے 2 ہاتھی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

سری لنکا میں ایک اندازے کے مطابق 7 ہزار جنگلی ہاتھی ہیں، سری لنکا میں ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا مجرمانہ اقدام ہوتا ہے، ہاتھیوں کو ہلاک کرنے کے جرم کی سزا قید اور جرمانہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، خالی کمرے میں اے سی چلتا دیکھ کر وزیر صحت پنجاب کا اسپتال انتظامیہ پر سخت اظہارِ برہمی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تیار، صوبائی حکومت سے مشاورت جاری

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم