شاہ رخ خان اپنا گھر چھوڑ کر کرائے کے فلیٹ میں کیوں منتقل ہورہے ہیں؟

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ رخ خان کا ممبئی کا بنگلہ ’منت‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ممبئی میں مشہور باندرا بینڈ اسٹینڈ کے سامنے واقع تاریخی بنگلے میں سیلفی لینے والے سینکڑوں شائقین روزانہ آتے ہیں جس میں شاہ رخ خان اور ان کا خاندان 25 سال سے زیادہ عرصے سے رہائش پذیر ہے۔

لیکن شاہ رخ خان آئندہ کچھ ماہ میں اپنے بنگلے سے نکل کر ایک اور بلڈنگ میں رہیں گے جس کی وجہ محلاتی بنگلے کی شاندار تزئین و آرائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے کس فلم کے بعد اپنا پہلا گھر خریدا تھا؟

دراصل منت میں تزئین و آرائش کا کام مئی میں شروع ہونے والا ہے جس کے دوران بنگلے کی توسیع بھی کی جائے گی لیکن اس کے لیے شاہ رخ کو عدالت سے اجازت لینی پڑی۔ منت گریڈ III کا ایک ثقافتی ورثہ ہے جس میں کوئی بھی ساختی تبدیلی صرف اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی ہو سکتی ہے لیکن اب جب کہ تزئین و آرائش کا کام صرف چند ماہ میں شروع ہونے والا ہے، شاہ رخ خان اپنے خاندان کے ہمراہ نئی رہائشگاہ میں منتقل ہو جائیں گے۔

شاہ رخ خان کا عارضی ٹھکانہ

شاہ رخ، بیوی گوری اور بچوں آرین، سہانا، اور ابرام کے ساتھ  باندرا کے قریبی مبمئی کے معروف پالی ہل کے علاقے میں ایک لگژری اپارٹمنٹ عمارت کے 4 فلورز میں منتقل ہو رہے ہیں۔ ایچ ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے یہ منزلیں فلم پروڈیوسر واشو بھگنانی سے لیز پر لی ہیں۔

عمارت کی ان 4 منزلوں پر نہ صرف شاہ رخ خان فیملی بلکہ ان کا سیکیورٹی و دیگر عملہ بھی رہائش پذیر ہوگا جب کہ اس میں کچھ جگہ دفتر کے لیے بھی مختص ہوگی۔

گو یہ منت کی طرح وسیع نہیں ہے لیکن پھر بھی شاہ رخ خان کی سیکیورٹی اور دیگر عملے کو اس میں رکھے جانے کے لیے خاصی جگہ ہوگی۔ شاہ رخ ان فلورز کا 24 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ ادا کریں گے۔

مزید پڑھیے: شاہ رخ خان شادی کی پہلی رات پھوٹ پھوٹ کر کیوں روئے تھے؟

شاہ رخ اور ان کی ٹیم اپارٹمنٹ کمپلیکس میں ان کے اور ان کے خاندان کے لیے مناسب حفاظت اور پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

بزنس اسٹینڈرڈ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے عمارت کی پہلی، دوسری، 7ویں اور 8ویں منزل پر 2 ڈوپلیکس اپارٹمنٹ لیز پر لیے ہیں۔ اپارٹمنٹس 3 سال کے لیے لیز پر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لندن میں شاہ رخ خان کے گھر کی ویڈیو وائرل، قیمت کتنی ہے؟

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا شاہ رخ اور اہل خانہ اس عمارت میں طویل قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن بہرحال منت کی تزئین و آرائش میں 2 سال کا عرصہ تو لگ ہی جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات 2026: ن لیگ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، نواز شریف سربراہ مقرر

لیونل میسی نے بارسلونا کا فٹبال کلب خرید لیا

بھارت کا ممنوعہ ادویات بنانے اور استعمال کرنے والوں میں پہلا نمبر، کھیلوں کی میزبانی خطرے سے دوچار

بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 8 افراد جاں بحق

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟