جمہوریہ چیک کے ٹھنڈے پانی میں تیراکی مقابلے، نیا ریکارڈ قائم

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 جمہوریہ چیک پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں تیراکوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جمہوریہ چیک کی موسٹ جھیل میں پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں  کل 2  ہزار 461 افراد نے شرکت کی، پچھلا ریکارڈ ایک ہزار 799 تیراکوں کا تھا جنہوں نے 15 فروری 2015 میں  بحیرہ بالٹک میں پولینڈ بیئر ڈپ میں حصہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل

مقابلوں میں شرکا کو  ٹھنڈے پانی میں  کم از کم  ایک منٹ گزارنا تھا، شرکا کو کمر تک پانی میں ڈوبنا تھا۔

اس دوران  پانی کا درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ (38.2 ڈگری فارن ہائیٹ) تھا۔

‘تقریب کے منتظم  ڈیوڈ وینکل نے کہا کہ ’چیک قطبی تیراکوں کی قوم ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس: ’شکر کریں پاکستانی تیراک نے آخری پوزیشن حاصل کی، ڈوب نہیں گئے‘

ڈیوڈ وینکل ایک فری ڈائیور ہیں، جنہوں نے خود 4 سال قبل برف کے نیچے تیراکی میں عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جب انہوں نے  ٹھنڈے پانی میں 80.9 میٹر (265 فٹ) کا ریکارڈ فاصلہ طے کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟