وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد، مریضوں کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ برطرف

جمعرات 6 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی میو اسپتال آمد پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، جس پر وزیراعلیٰ نے اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو عہدے سے فوری برطرفی کا حکم دیدیا۔

میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج اور کینولا سمیت دواؤں کی عدم دستیابی کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بتایا، کارڈیولوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظار گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، اس موقع پر اسپتال میں داخل ایک بیمار عورت کی بچی نے بتایا کہ رات بھر دوائیوں کے لیے بھاگ بھاگ کر وہ تھک چکی ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میواسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لے کر آتے ہیں، کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے ذمہ دار افراد کے اپنوں کے ساتھ ہو تو پتا چلے، انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کی بد انتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو پتا ہی نہیں کہ مریضوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے، شکر کریں آپ کو گرفتار نہیں کروارہی ہوں۔

اپنے میو اسپتال کے دورے کے دوران ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور  اسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تمام ذمہ داروں سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ادویات کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے میو اسپتال میں ادویات کی صد فیصد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت  کی، انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے میو ہسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف اسپتال میں جگہ جگہ رک کر لوگوں کی شکایات اور مسائل سنتی رہیں، سندھ سے آئے میاں بیوی کی شکایت سن کر فوری ازالے کی ہدایت کی، اسی طرح گوجرانوالہ سے علاج کے لیے آنے والی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا اور اسپتال کے مختلف وارڈز میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا