پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ سے شکست پر کہا ہے کہ ٹیم کی ناکامی میں بھی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، کھلاڑیوں کو کھیل میں تسلسل لانا ہوگا۔
ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں رنز بنانا ہوں گے، ساتھ بولرز کو رنز بچانا بھی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھین: لوگ انتظار میں ہوتے ہیں کہ ٹیم ہارے تو تنقید کریں، حارث رؤف
انہوں نے کہا کہ باؤنسی کنڈیشن کو بھی سمجھنا ہوگا، ناکامی کے باوجود مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، کھلاڑیوں کو کھیل میں تسلسل لانا ہوگا۔
’ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے آج کے میچ میں کرائسٹ چرچ کے مقابلے میں کچھ بہتر بیٹنگ کی ہے، لیکن اس کو ابھی بھی بہتر فنشنگ کی ضرورت ہوگی، ہماری فیلڈنگ شاندار تھی اور بولنگ اچھی تھی، لیکن بیٹنگ میں ہمیں تھوڑا زیادہ مستقل مزاج ہونے کی ضرورت ہے۔‘
واضح رہے کہ دوسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث 15 اوورز کا کردیا گیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘
پاکستان ٹیم نے 15 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 11 گیند قبل ہی 5 وکٹوں نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل جمعے کے روز اکلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔