کرمنل مقدمات میں ملزمان کی شناخت پریڈ کے معاملے پر ممبر انسپیکشن ٹیم سندھ ہائیکورٹ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں، جس میں ملزم کی شناخت نامعلوم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے منتظم جج نے گائیڈ لائنز تیارکی ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مقدمہ میں ملزم کے حلیے کا پیش کیے گئے ملزم سے موازنہ کریں گے، شناخت پریڈ بیان کردہ ملزم کے حلیے سے مماثلت کے بعد شروع کی جائے، ملزم کے ہمراہ اسی حلیے سے ملتے جلتے دیگر افراد بھی پیش کیے جائیں۔
شناخت پریڈ میں ایک سے زائد ملزمان کو ایک ساتھ پیش نہیں کیا جائے گا، پولیس یقینی بنائے کہ شناخت پریڈ سے قبل ملزم کی شناخت نامعلوم رہے، ملزم کی شناخت سے متعلق اگر گواہ کو پہلے سے معلومات ہوئیں تو پروسیکیوشن کو فائدہ نہیں ہوگا۔