پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: ملک ریاض اور شہزاد اکبر سمیت 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹس منسوخ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا معطلی کا کیس 24 مارچ کو مقرر تھا، مگر مرکزی وکیل کی قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروفیت تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی آئی کی سزا معطل کرنے کی درخواست مرکزی اپیل کے سات عید سے قبل مقرر کی جائے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔