دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹی 20 سکواڈ کے 8 کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف نے ون ڈے اسکواڈ کو نیپئر میں جوائن کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی20 میچ بھی شکست، پاکستان 1-4 سے سیریز ہار گیا

پی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سلمان علی آغا، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کیا ہے۔

8 کھلاڑیوں کی وطن واپسی

ٹی 20 سکواڈ کے باقی 8 کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے جن میں شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، عمیر بن یوسف، حسن نواز، محمد حارث، عباس آفریدی، عبدالصمد اور جہانداد خان شامل ہیں،حارث رؤف اور عثمان خان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اسے 5 میچوں کی سیریز میں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp