پاکستان کی ترقی سندھ کی ترقی سے منسلک ہے، وزیراعظم شہبازشریف

منگل 1 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی ہی سے  پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا سے بات چیت

دوسری جانب  وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی  رابطہ کیا دوران گفتگو  فیصل کریم کنڈی  کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی وخوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی رہنماؤں سے رابطہ

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت،چیئرمین سینٹ یوسف گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، اور چوہدری  سالک سمیت مختلف شخصیات کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ