پاکستانی معروف ماڈل و اداکار عفان وحید کا کہنا ہے لندن میں چند لوگ انہیں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سمجھ کر ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔
عفان وحید نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔
اداکار نے بتایا کہ وہ لندن میں تھے اور ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کر نکلے تو 3 انڈینز ایک بالی ووڈ سیلبرٹی کا نام چیختے ہوئے ان کے پاس آئے اور کہا کہ وہ انہیں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ تھا کہ وہ عفان وحید کو نہیں جانتے تھے بلکہ انہیں بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کے طور پر پہچان رہے تھے۔
ان کے مطابق مداحوں نے عفان وحید کو رنبیر کپور سمجھ کر نہ صرف ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں بلکہ آٹوگراف بھی لیا۔ عفان نے کہا کہ ’اس وقت رنبیر بھی جوان تھے اور میری شکل بھی ان سے ملتی تھی‘۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج بھی اس ملاقات کو یاد کرتے ہیں۔