شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی ناکامی کی وجہ کون؟ جاوید شیخ نے بتا دیا

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی فلموں کی ناکامی کی وجہ نیٹ فلکس کو قرار دے دیا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ ساؤتھ بالی ووڈ سے بہت آگے ہے، بالی ووڈ فلمیں کاپی کرتا ہے اور نیٹ فلکس نے بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

نجی ٹی وی چینل میں میزبان نے جاوید شیخ سے سوال کیا کہ ’اب کیا ہوگا جب لوگ بالی ووڈ خانز کو 60 سال کی عمر میں ہیرو کے طور پر قبول نہیں کررہے، کیا انہیں دوسرے کردار ادا کرنے پر غور کرنا چاہیے؟

جاوید شیخ نے کہا کہ ان کے لیے دوسرے کرداروں میں نظر آنا بہت مشکل ہے، وہ ایسے کردار نہیں کریں گے اور لوگوں کے لیے انہیں باپ یا دادا کے طور پر قبول کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’لوگوں کے لیے یہ مشکل ہے حالانکہ میرے لیے نہیں کیونکہ میں پہلے ہی ایسے کردار ادا کررہا ہوں لیکن ہر کوئی انہیں اس طرح کے کرداروں میں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ تیسرے دن ہی سینما سے کیوں اتار دی گئی؟

جاوید شیخ نے کہا کہ ’میں 3 سالوں سے بالی ووڈ خانز سے نہیں ملا جب سے ان کی فلمیں فلاپ ہوئی ہیں اس لیے ان کو کوئی مشورہ نہیں دے سکا لیکن جب ملوں گا تو ضرور کوئی نصیحت کروں گا‘۔

واضح رہے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کو ناکام ترین فلم کہا جا رہا ہے جس نے توقعات سے نہایت کم بزنس کیا ہے۔

اس سے قبل 2022 میں عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ بھی فلاپ ہوگئی تھی اور انھوں نے تب سے کوئی فلم نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان بھی 2018 میں اپنی فلم زیرو کے فلاپ ہونے پر غائب ہو گئے تھے تاہم  انہوں نے 2023 میں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی فلموں سے کم بیک کیا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پیٹرول کی طلب میں کمی، قیمتوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں

’کِس می ہیئر‘، کولکتہ کی سڑک پر آسٹریلوی سیاح سے ہراسانی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت جاری، امریکا اور ایران 60 روز میں حتمی معاہدے پر مذاکرات کریں گے

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ