بنگلہ دیشی معیشت کو افراط زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے اہم اقتصادی چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہوئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے واضح  کیا ہے کہ ملک کو مسلسل افراط زر، اقتصادی ترقی میں سست روی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

بنگلہ دیش میں ایشیائی ترقیاتی بینک کنٹری ڈائریکٹر ہو یُن جیونگ کے مطابق، قوم گرتی ہوئی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری، بینکنگ سیکٹر کے اندر غیر فعال قرضوں میں اضافے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر سے دوچار ہے۔

ڈھاکہ میں بینک کے زیر اہتمام ایشیائی ڈیولپمنٹ آؤٹ لک کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ہو یُن جیونگ نے میکرو اکنامک استحکام اور اصلاحات پر عبوری حکومت کی توجہ کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کو امن و اتحاد کے لیے غیر ملکی دوستوں کی حمایت درکار ہے، ڈاکٹر یونس

تاہم انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں افراط زر بلند رہے گا، جس کے لیے بینکنگ سیکٹر کی کمزوریوں، خاص طور پر بڑھتے ہوئے غیر فعال قرضوں کا معاملہ حل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک سخت مالیاتی پالیسی کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ترسیلات زر کی زبردست آمد کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قدرے کم ہونے کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کو توقع ہے کہ مالیاتی خسارہ مستحکم رہے گا، جس کی وجہ آمدن میں بہتری اور حکومتی اخراجات میں اضافہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ مسلسل افراط زر، سیاسی غیر یقینی صورتحال، موسم کے منفی واقعات اور عالمی اقتصادی سست روی بنگلہ دیش کو متاثر کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:چین کا ڈاکٹر یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

ہو یُن جیونگ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ریونیو کی وصولی کو بڑھانے، غیر فعال قرضوں سے نمٹنے، توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے، اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اصلاحات کو تیز کرے، انہوں نے عوامی سرمایہ کاری کے انتظام کو بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم