لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارشیں، موسم خوشگوار ہوگیا

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارشوں سے گرمی کی شدت ٹوٹ گئی۔

لاہور کے علاقے مغل پورہ، مال روڈ، گڑھی شاھو، گوالمنڈی، لکشمی چوک، ماڈل ٹاون، سمن آباد، گلبرگ اور ٹاؤن شپ میں صبح سویرے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: جمعرات اور جمعہ کے روز کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟

لاہور کے علاوہ گجرات، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ قصور اور اردگرد کے علاقوں میں بھی بادل خوب برسے اورگرمی کی شدت میں کمی آئی۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں اور کرک میں بارشیں ہوئیں اور دوسرے علاقوں پر بادل چھائے رہے۔

محمکہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کے روز ان علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے جنگ نے امریکا کو کمزور کیا، یہ سب اسرائیل کے لیے ہوا: ری پبلیکن رکنِ کانگریس تھامس میسی پھٹ پڑے

کشمیر کے عوام بھی پنجاب طرز کی ترقی اور سہولیات کے خواہاں ہیں، عظمیٰ بخاری

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان