نیویارک: ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے شہر نیو یارک میں سیاحتی مقصد کے لیے اڑنے والا ایک ہیلی کاپٹر جمعرات کو فضا میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر دریائے ہڈسن میں الٹا گر کر تباہ ہو گیا، اس حادثے میں پائلٹ سمیت 5 ہسپانوی سیاحوں کا خاندان ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: دوران پرواز ہیلی کاپٹروں کا تصادم، 4 افراد ہلاک

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر پائلٹ سمیت سیمنز کے ایگزیکٹو آگسٹن ایسکوبار، ان کی اہلیہ اور انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے عالمی مینیجر مرسی کیمپروبی مونٹل اور ان کے 3 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 4 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔

ہیلی کاپٹر کمپنی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ہسپانوی جوڑے اور ان کے بچوں کو مسکراتے ہوئے دکھایا گیا جب وہ بدقسمت ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرنے سے قبل سوار ہونے کے لیے تیار تھے۔

بدقسمت ہیلی کاپٹر کی سیاحتی فلائٹ تقریباً 3 بجے نیویارک کے ایک ہیلی پورٹ سے روانہ ہوئی، جس کی فضا میں پرواز 18 منٹ سے بھی کم جاری رہی۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثہ: روس نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

راڈار کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر نے مین ہیٹن کے افق پر شمال کی طرف اڑان بھری اور پھر واپس جنوب کی طرف اڑتے ہوئے مجسمہ آزادی کا رخ کیا۔

حادثے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طیارے کے کچھ حصے ہوا کے ذریعے پانی میں گرتے ہوئے جرسی سٹی، نیو جرسی کے ساحل کے قریب گرے۔

مزید پڑھیں: امریکی حادثے میں تباہ ہونے والا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ماضی میں کب کب حادثات کا شکار ہوا؟

حادثے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طیارے کے کچھ حصے ہوا کے ذریعے پانی میں گرتے ہوئے جرسی سٹی، نیو جرسی کے ساحل کے قریب گرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: آوارہ کتوں کا قربانی کے جانور پر دھاوا، پے درپے حملوں سے دنبہ دم توڑ گیا

خلائی تحقیق میں چین کا نیا سنگِ میل، انسان کو چاند پر اتارنے کے لیے مشن کامیابی سے روانہ

فرنچ اوپن کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا کے پالتو کتے کو بھی آفیشل ٹورنامنٹ کا کارڈ جاری

پنجاب حکومت کا گرین سرمایہ کاری کی جانب بڑا قدم، ویسٹ ٹو انرجی پالیسی پر کام تیز

پاکستان رئیل اسٹیٹ کی بڑی کامیابی، ایشیا پیسیفک پراپرٹی ایوارڈز میں 2 عالمی اعزازات اپنے نام کرلیے

ویڈیو

عید الاضحیٰ: پشاور میں باربی کیو کی تیاریوں کے منفرد انداز

لگژری فارم ہاؤس! جہاں کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل رہتے ہیں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کون سے سیاحتی مقامات سیر و تفریح کے لیے بہترین ہیں؟

کالم / تجزیہ

بدرالدین بدر، معروف ادیبوں کا ایک فراموش کردہ دوست

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟