آسٹریلیا: دوران پرواز ہیلی کاپٹروں کا تصادم، 4 افراد ہلاک

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے میں پیش آیا جس میں حکام نے 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہیلی کاپٹر کا ملبہ ساحل کے قریب ریت پر آکر گرا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فضا میں ٹکرانے کے بعد دونوں ہیلی کاپٹر کریش ہوکر نیچے آگرے جو سی ورلڈ ریزورٹ سے چند فاصلے پر گرے جب کہ اس حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوئے اور تین زخمی ہیں۔

آسٹریلیا کے ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملائشیا میں پاکستانی جوڑی کی شاندار کارکردگی، ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ آگیا، محمودالرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود بری

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلو اسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘