اداکار پرتھ سمتھان نے اے سی پی پردیومن کا کردار ادا کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور کرائم شو سی آئی ڈی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سی آئی ڈی کے مرکزی کی کردار شیوا جی ستام ’اے سی پی پردیومن‘ اب اس شو کا مزید حصہ نہیں ہوں گے مداح جذباتی ہو گئے ہیں۔

شو کے تخلیق کاروں نے اداکار پرتھ سمتهان کو اے سی پی پردیومن کی جگہ مرکزی افسر کے کردار کے لیے منتخب کیا ہے۔ وہ اب ایک نئے کردار اے سی پی انوشمن کے طور پر سی آئی ڈی ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے، شو میں پرانے پسندیدہ کردار دیا (دیانند شیٹی) اور ابھیجیت (آدتیہ شریواستو) بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی آئی ڈی میں اے سی پی پردیومن کی جگہ اب کون لے گا؟

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرتھ سمتهان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ابتدا میں یہ کردار ٹھکرا دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’شروع میں، میں نے اے سی پی پردیومن کا کردار اس لیے مسترد کر دیا کیونکہ میں خود کو اس کردار سے جوڑ نہیں پایا۔ لیکن میکرز نے مجھے دوبارہ  اس پرغور کرنے کو کہا‘۔

پرتھ نے تسلیم کیا کہ وہ شو میں طویل عرصے سے موجود کاسٹ کی وجہ سے یہ کردار ادا کرنے سے ہچکچا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب اور غیر معمولی تھا کہ دیانند شیٹی اور آدتیہ شریواستو جیسے سینئر اداکار مجھے آن اسکرین ’سر‘ کہہ کر مخاطب کریں۔ یہی میری ہچکچاہٹ کی ایک بڑی وجہ تھی۔

دوسری جانب، سی آئی ڈی کے اداکار ہرشیکیش پانڈے نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ پرتھ نے دیا (دیانند شیٹی) اور ابھیجیت (آدتیہ شریواستو) کے ساتھ مناظر کی عکس بندی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بم دھماکے میں مارے جانیوالے ’سی آئی ڈی‘ کے ’ اے سی پی پردیومن‘ کون ہیں؟

پرتھ سمتھان جو انڈین ڈرامہ سیریل ’کیسی یہ یاریاں‘ اور ’کسوٹی زندگی کی‘ میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں اب سی آئی ڈی میں کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ سی آئی ڈی ڈرامے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سی آئی ڈی کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں اور اس تاریخی کردار کو ادا کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ تھوڑے نروس بھی ہیں۔

واضح رہے کہ سی آئی ڈی، جسے بی پی سنگھ نے بنایا ہے اور سنگھ اور پردیپ اپپور نے پروڈیوس کیا ہے، 1998 سے سونی ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے۔ شو نے اس دوران تقریباً 1600 اقساط ٹیلی کاسٹ کیے ہیں اور یہ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شوز میں سے ایک کے طور پر سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ