اسرائیل نے رفح شہر کو گھیرے میں لینے کے بعد غزہ جنگ وسیع کرنے کی دھمکی دیدی

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اور اب اسرائیل نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کو گھیرے میں لینے کے بعد غزہ جنگ کو وسیع کرنے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی فوج نے رفح کو مکمل طور پر گھیرے میں لینے کے بعد اسے اپنے سیکورٹی زون کے حصے کے طور پر پٹی کے باقی حصوں سے الگ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا نے اسرائیل غزہ جنگ روکنے کے لیے منصوبہ پیش کردیا

کچھ روز قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اور شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کو بحال کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب نے اسرائیل کے اس منصوبے پر کہا ہے کہ ایسی کسی بھی تجویز کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ شہزادہ فیصل نے کہاکہ فلسطینیوں کی کسی بھی نقل مکانی کو دوٹوک طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے سے متعلق کسی بھی تجویز کو دوٹوک طور پر مسترد کرتے ہیں، اس کا اطلاق تمام قسم کی نقل مکانی پر ہوتا ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ جنگ بندی توڑنے کے بعد کی گئی بمباری میں 1560 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل غزہ جنگ وسیع تر خطے میں پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہ

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں