آسٹریلیا میں دنیا کا سب سے بڑا مینڈک نکل آیا

جمعہ 20 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس مانسٹر جیسے مینڈک کا نام ٹوڈزیلا رکھا گیا ہے جو اپنی نسل سے 6 گنا زیادہ بڑا ہے، اس کا وزن 2.7 کلو بتایا جارہا ہے/ فوٹو کوئنز لینڈ ڈیپارٹمنٹ آف انوارمنٹ اینڈ سائنس

اس مانسٹر جیسے مینڈک کا نام ٹوڈزیلا رکھا گیا ہے جو اپنی نسل سے 6 گنا زیادہ بڑا ہے، اس کا وزن 2.7 کلو بتایا جارہا ہے/ فوٹو کوئنز لینڈ ڈیپارٹمنٹ آف انوارمنٹ اینڈ سائنس
آسٹریلیا کے شمالی رین فارسٹ میں دنیا کا سب سے بڑا مینڈک پایا گیا جسے دیکھ کر حکام بھی حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوئنز لینڈ ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹ اینڈ سائنس کے حکام کے ہاتھوں ایک ایسا مینڈک لگا ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے مینڈک میں شمار کیا جارہا ہے اور اس مینڈک کا تعلق کین ٹوڈ کی نسل سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مانسٹر جیسےمینڈک کا نام ٹوڈزیلارکھا گیا ہے جو اپنی نسل سے 6 گنا زیادہ بڑا ہے، اس کا وزن 2.7 کلو بتا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ٹوڈزیلا کو جنگل سے نکال کر محفوظ کرلیا ہے اور اسے فٹبال کی طرح دکھنے والا مینڈک کہا جارہا ہے اور اسے کوئنز لینڈ میوزیم میں بھیجا جائے گا۔

حکام کے مطابق وزن کے اعتبار سے یہ ایک نیا ریکارڈ بنا سکتا ہے کیونکہ 1991 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ سوئیڈن میں پرنسن نامی مینڈک کے نام رہا تھا جس کا وزن 2.65 کلو تھا۔a

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

کالعدم بی ایل ایف نے آوران میں خاتون کو اغوا کے بعد قتل کردیا، روبینہ کے والد کا انصاف کا مطالبہ

لاہور سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں