حکومت نے 30 ہزار سے زائد نوکریاں ختم کردیں

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر کی 30 ہزار 968 آسامیان ختم کردی ہیں،7 ہزار 724  مزید آسامیاں ختم کی جائیں گی۔

 کابینہ سیکریٹری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ ختم کی گئی زیادہ تر آسامیاں گریڈ 1 کی ہیں جن میں سے 7 ہزار 305 پہلے ہی ہٹا دی گئی ہیں اور 4 ہزار 253 مزید ختم کی جانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر 30 ہزار سرکاری نوکریاں ختم

سیکریٹری کابینہ کے مطابق گریڈ 21 اور 22 میں سے ہر ایک کی دو پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں، ساتھ ہی گریڈ 20 کی 36، گریڈ 19 کی 99 اور گریڈ 19 کی 71 نوکریاں ختم کی جائیں گی۔

گریڈ 18 کی 203 آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں اور 36 ختم کی جائیں گی۔ مزید برآں گریڈ 17 میں 760 آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ مزید 58 آسامیاں ختم کی جائیں گی۔

سیکریٹری کابینہ نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا اس عمل سے قومی خزانے کو 30 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے، مزید آسامیوں کے خاتمے سے مزید بچت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک کروڑ نوکریاں، مہنگائی و بیروزگاری میں کمی، ’پاکستان کو نوازدو‘ کے نام سے ن لیگ کا منشور جاری

دوسری جانب حکومت نے والد کی جگہ بیٹے کو ملازمت کوٹہ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، یہ ایک ایسی پالیسی ہے جس کے تحت ملازمت کے دوران مرنے والے ملازم کے خاندان کے کسی فرد کو سرکاری ملازمت دینے کی اجازت دی گئی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نظرثانی شدہ پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز