پنجاب بھر کی جیلوں میں انڈور اسپورٹس مقابلوں کا آغاز

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی جیلوں میں انڈور اسپورٹس مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

پنجاب بھر کی جیلوں میں انڈور اسپورٹس مقابلوں کے سلسلے میں انٹرا ریجن والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے، پنجاب کی جیلوں میں والی بال ٹورنامنٹ 18 سے 26 اپریل تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کا نیا طریقہ کار وضع

ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کی جیلوں کے اسیران حصہ لے رہے ہیں، پہلے مرحلے میں تمام ریجنز کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی، دوسرے مرحلے میں اپنے ریجنز کی فاتح ٹیمیں دوسرے ریجن سے مقابلہ کریں گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام ریجنز کے ڈی آئی جیز نے جیلوں میں والی بال ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے اسیروں کو صحت مند ماحول فراہم کر رہے ہیں، کھیلوں کے مقابلوں کے بعد ہنرمند اسیروں کے مابین بھی مقابلے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں 125 سالہ جیل قوانین میں تبدیلی، غیر ملکی قیدیوں کو کیا سہولیات میسر ہوں گی؟

’نفرت جرم سے، مجرم سے نہیں کے اصول کے تحت اسیروں کی فلاح و بہبود جاری ہے، جیلوں میں قائم انڈسٹری میں ہنر سیکھنے کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لے کر اسیران نارمل زندگی کی جانب واپس آئیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں