پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف مکمل کرکے میچ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل 5ویں کامیابی ہے جبکہ ملتان سلطانز اب تک صرف ایک میچ ہی اپنے نام کرسکی ہے۔