لندن اور نیویارک جیسے شہروں کی نسبت اسلام آباد محفوظ ترین شہر قرار

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دارالحکومت اسلام آباد کو لندن اور نیویارک جیسے شہروں کی نسبت محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، عالمی رینکنگ برائے سیفٹی انڈیکس کے مطابق اسلام آباد 67.9 کے سیفٹی انڈیکس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں 93 نمبر پر ہے۔

گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا بھر کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اسلام آباد نے محفوظ ترین شہروں میں لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا سمیت دنیا کے بڑے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محفوظ ترین شہروں کا انڈیکس جاری، لاہور نے نیویارک اور لندن کو پیچھے چھوڑدیا

اسلام آباد پولیس نے سال 2024 اور 2025کے دوران جرائم کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں کامیابی حاصل کی، رواں سال جرائم کی شرح گزشتہ سال کی نسبت 20فیصد کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس 600 وارداتیں کم ہوئی ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق رواں برس کے دوران دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں کمی مؤثر پولیسنگ اقدامات، تمام افسران و جوانوں کی محنت اور کارکردگی کی بدولت عمل میں آئی، منشیات و شراب فروشوں اور ان کے سہولت کاروں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن عمل میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کون سے اہم ترین ترقیاتی پراجیکٹس شروع ہوچکے ہیں؟

’منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لئے ’نشہ، اب نہیں‘ خصوصی تحریک چلائی گئی، دارالحکومت کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے خصوصی کریک ڈاﺅن کیا گیا، غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری ،غیر قانونی اسلحہ وایمونیشن کی برآمدگی کے ساتھ مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!