جنگ بندی میں توسیع کے باوجود سوڈان میں لڑائی جاری

پیر 1 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوڈان میں متحارب افواج نے اتوار کے روز جنگ بندی میں توسیع کےاعلان کے باوجود بڑی حد تک اپنے اس وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ گرجتے برستے جنگی جہازوں سمیت زمین پر بھی خرطوم میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے مابین لڑائی جاری رہی۔

دارالحکومت خرطوم اور سوڈان کے دیگر حصوں میں آرمی چیف عبدالفتح البرہان کی کمان میں فوج اور محمد حمدان داغلو کی سربراہی میں ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔

جنگ بندی کے خاتمہ سے قبل سعودی اور امریکی ثالثی کے باعث  72گھنٹوں کی توسیع کے اعلان کے باوجود وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کی گئی ہے۔

15 اپریل کو شروع ہونے والی اس خانہ جنگی کے بعد اب تک 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر ملک کے اندر اور بیرون ملک محفوظ مقامات کا رخ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق خرطوم اور اس کے جڑواں شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل جھڑپوں کے ساتھ ساتھ لڑاکا طیاروں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز انخلا اور امدادی پروازوں کو چھوڑ کر سوڈان کی فضائی حدود 13 مئی تک بند رہنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ خرطوم کے رہائشیوں کے مطابق دارالحکومت میں ابھی تک شدید لڑائی اور گولیاں چل رہی ہیں۔

 

سوڈانی پولیس کے حالیہ اعلان نے سوڈان میں لگے اس میدانِ جنگ کو مزید پیچیدگی سے دوچار کردیا ہے۔ سینٹرل ریزرو پولیس کو بھی سوڈان کے دارالحکومت میں شہریوں کی املاک کو لوٹ مار سے بچانے کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق  اب تک 316 سے زائد باغیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں جاری اس خانہ جنگی میں باغی کا لفظ ریپڈ سپورٹ فورس کے ارکان کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم آر ایس ایف نے پولیس کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

لاکھوں لوگ اب بھی خانہ جنگی سے دوچار سوڈان میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں امدادی کارکن بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق انسانی ضروریات کے مراکز کو بھی لوٹا گیا ہے، جس کے باعث اسے لازمی طور پر تمام امدادی کارروائیوں کو روکنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ریڈ کراس کا پہلا طیارہ 8 ٹن انسانی امداد اردن سے سوڈان لے کر آیا تھا۔ امداد میں جنگ زدہ ملک میں 1500 مریضوں کو مستحکم کرنے کے لیے میڈیکل کٹس شامل ہیں۔

اس سے قبل سوڈان کے سابق وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے خبردار کیا تھا کہ ملک کو درپیش یہ تنازعہ بگڑتے ہوئے دنیا کی بدترین جنگوں میں سے ایک بنتا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم