فائر فائٹرز کو آگ بجھاتے دیکھنے کا جنون، برطانوی شخص نے حد ہی کردی

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کا ایک شخص یہ دیکھنے کے لیے کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو کیسے پاتے ہیں ایک انوکھا کام کربیٹھا جو اس کو مہنگا بھی پڑگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’چیز از فنٹاسٹک‘، اضافی پنیر نہ ملنے پر مہمان نے شادی ہال میں بس گھسیڑ دی

یوں تو آگ لگانے والوں کو اس میں لطف آتا ہے لیکن نارتھمبرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ جیمز براؤن کو آگ لگانے کی بجائے فائر فائٹرز کے ذریعے اس کو بجھاتے ہوئے دیکھنے کا جنون تھا۔

مزید پڑھیے: گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دیواروں سے انسانی ہڈیاں برآمد، معاملہ کیا تھا؟

جیمز براؤن کو بچپن سے شوق تھا کہ وہ بڑا ہوکر فائر فائٹر بنے گا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اور اس کی وہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔ لہٰذا اس کو صرف دور سے فائر فائٹرز کی تعریف کرنا اور فائر ڈیپارٹمنٹ لگاتار فون کرتے رہنے پر ہی اکتفا کرنا پڑا

لیکن جب یہ دور دور کی تعریف سے بھی اس کی تسلی نہیں ہو رہی تھی تو اس نے ایک انوکھا کام یہ کیا کہ اپنے ہی گھر کو آگ لگا لی تاکہ وہ یہ دیکھ سکے کہ فائر فائٹرز اس کے گھر اور اس کو کیسے بچاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک ہی بچہ 2 مرتبہ پیدا ہوگیا، آخر ماجرا کیا ہے؟

خیر فائر فائٹرز نے آگ تو بجھالی اور اس نے دیکھ بھی لی لیکن پھر جیمز براؤن نے جب یہ بتایا کہ وہ آگ اس نے خود ہی لگائی تھی تاکہ وہ فائر فائٹرز کو ایکشن میں دیکھ سکے تو پھر اس کو جیل جانا پڑگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ