آزادی صحافت کا عالمی دن: صدر، وزیراعظم کا جانیں قربان کرنے والے صحافیوں کو خراج عقیدت

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں گنوا دینے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے بیان دستور پاکستان کے آرٹیکل 19 کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ آزادی اظہار اور آزاد صحافت کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ میڈیا مکالمے کو فروغ دینے اور سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی مسائل کو اُجاگر کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کو بے نقاب کرنے اور پسماندہ طبقات کے لیے آواز بلند کرنے میں میڈیا کا ایک اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں فلسطینی صحافیوں نے غزہ کوریج پر یونیسکو کا آزادی صحافت کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

صدر مملکت نے کہاکہ اُن کی حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول وقت کی ضرورت ہے جہاں صحافی خوف و ہراس کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔

’سنسنی کے ماحول میں میڈیا کی ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے‘

آصف علی زرداری نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ صحافتی معیار، خبروں میں درستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں، غلط معلومات اور سنسنی کے ماحول میں میڈیا کی ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے۔

صدر مملکت نے شہریوں کے حقوق، ذمہ داریوں اور سماجی و اقتصادی مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے جمہوری عمل میں عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پریس کو عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہیے اور بے آواز لوگوں کی آواز بننا چاہیے۔

صدر مملکت نے آزادی صحافت کو جمہوریت کا ایک لازمی عنصر قرار دیتے ہوئے آزادی صحافت کے تحفظ اور فروغ کے اپنے عزم کی تجدید کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت آزادی صحافت، صحافیوں کے تحفظ، وقار اور آزادی کے لیے کام جاری رکھے گی اور پاکستانی میڈیا قومی اور عالمی اہمیت کے مسائل پر آگاہی فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

دنیا کو حقائق فراہم کرنے کی جدوجہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہاکہ دنیا کو حقائق فراہم کرنے کی جدوجہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ انہوں نے اطلاعات کی آزادانہ ترسیل اور حقائق کو عوام تک پہنچانے میں صحافیوں کے اہم کردار کو سراہا۔

شہباز شریف نے جدید دور میں میڈیا کو درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا، جس میں جھوٹ، فیک نیوز اور پروپیگنڈا شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ میڈیا کو اِن منفی اثرات سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے غزہ اور غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں صحافیوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں صحافی شہید ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کی پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف

انہوں نے قومی مفادات کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کی اور حالیہ بھارتی آبی جارحیت کے معاملے پر میڈیا کے بروقت اور درست رپورٹنگ کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا مستقبل میں بھی قومی اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیر اعظم نے آئین پاکستان میں رائے اور اظہار کی آزادی کی ضمانت کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت صحافت کو آئین اور جمہوریت کی روح سمجھتی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ایک سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھی کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں صحافی کو 16 سال قید کی سزا سنا دی گئی

وزیر اعظم نے عالمی یوم آزادی صحافت پر تمام میڈیا ورکرز کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کرےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 12 جون کو، اقتصادی جائزہ کل جاری کیا جائے گا، پیٹرول پر ریلیف، 13 کھرب روپے ٹیکس ہدف مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے خفیہ طور پر لاکھوں بیرل تیل منتقل کرنے کا دعویٰ

مٹسوبشی نے نئی الیکٹرک کار ‘اکلپس اسپورٹ بیک’ متعارف کرادی، خصوصیات کیا ہیں؟

امریکا نے روکا، عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، صومالی فٹبال ریفری کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟