بھارت کا بزدلانہ اقدام: حکومت پنجاب کے ’وار بُک‘ کے مطابق اہم فیصلے

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق  محکمہ داخلہ پنجاب میں سکیورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا، جس کی صدرات سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کی۔

اجلاس میں حکومت پاکستان کی جاری کردہ ’وار بُک‘ کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کے ہاتھوں بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت 5 جنگی طیارے تباہ ہونے پر بھارت نے سفیدپرچم لہرا دیا

صوبہ بھر میں اہم تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو متحرک اور صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔

تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کو ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایتکے ساتھ  شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کے تمام وسائل کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا۔

اجلاس کے فیصلے کے مطابق پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج 7 مئی کو بند رہیں گے، آج 7 مئی کو شیڈول کیے گئے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق  محکمہ داخلہ میں انٹرنل سکیورٹی کا مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ صوبہ بھر میں ہنگامی صورتحال کے اعلان کے لیے سائرن اور وارننگ سسٹم بھی ایکٹیویٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر

ترجمان کے مطابق شہری دفاع کے لیے شیلٹرز کے تعین اور انہیں فنکشنل کرنے ہنگامی صورتحال میں اسپتالوں اور مواصلاتی لائنوں کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں