گوادر دستی بم حملے میں پولیس اہلکار شہید، 3 افراد زخمی

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز گوادر کے علاقے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی پولیس کے ساتھ مڈھ بھیڑ ہوگئی جس میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

مقابلے میں پولیس اہلکار محمد خماری شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: گوادر میں فائرنگ: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 حجام قتل

گوادر پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کی شناخت شاہجہان ولد دل مراد جبکہ زخمی حملہ آور کی شناخت شہزاد ولد وحید کے نام سے ہوئی ہے۔

شہید پولیس اہلکار محمد خماری کی بہادری پر سٹی پولیس پوسٹ کو شہید کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کے خاندان کو ایک کروڑ روپے امداد بھی دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ شہید کی فیملی کے ایک فرد کو محکمہ پولیس میں ملازمت بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گوادر میں سیکیورٹی کمپلیکس پر حملہ آور  بی ایل اے کے تمام 8 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی جی مکران ڈاکٹر پرویز خان عمرانی کا کہنا ہے کہ ایسی بہادری کی مثال نہیں ملتی،  گوادر کو فخر ہونا چاہیے کہ گوادر کا بیٹا اپنے شہر کے امن کی خاطر قربان ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید محمد خماری نے پولیس کا نام اور مورال بلند کر دیا ہے، پولیس فورس شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار