وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ملا کنڈ ڈویژن کی تقسیم کا اعلان

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملا کنڈ ڈویژن کی تقسیم کا اعلان کردیا۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لیے طویل مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، علی امین گنڈاپور

ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نےاجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ملاکنڈ ڈویژن کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کیا۔

علی امین گنڈاپور نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ بہت وسیع رقبے پر پھیلا ہوا پہاڑی علاقہ ہے، لوگوں کی سہولت کے لیے اسے 2 ڈویژنز میں تقسیم کرنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری آئےگی، ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندے آپس میں مشاورت کرکے دو الگ الگ ڈویژنز کے قیام کے لیے جزئیات طے کریں۔

یہ بھی پڑھیں مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، علی امین گنڈاپور

ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنا علاقے کا عوام کا دیرینہ مطالبہ اور وقت کی اشد ضرورت تھی۔ ہم اس اعلان پر وزیر اعلی کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp