کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا دانش منشیات کے مقدمے میں ریلیف لینے میں ناکام

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کارساز حادثے میں باپ، بیٹی ہلاکت کیس کی ملزمہ منشیات کے مقدمے میں ریلیف لینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے ملزمہ کی بریت کی درخواست مسترد کردی، ملزمہ کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’امیر نے تو انصاف خرید لیا غریب کیا کرے؟‘، کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی رہائی پر صارفین برہم

یاد رہے کہ کراچی کے کار ساز ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے بری کردیا تھا، متوفین کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  20 اگست 2024 کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ، بیٹی جاں بحق ہو گئے اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کیس میں نامزد نتاشا دانش اعتراف جرم پر کس رعایت کی مستحق ہوسکتی ہیں؟

حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم