وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے۔
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران سے باہر نکل آیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ سندھ، ایم کیو ایم رہنماؤں اور صنعت کاروں سے ملاقات کی اور ان سے ایک عوام دوست بجٹ لانے کے حوالے سے تجاویز لیں۔
یہ ھی پڑھیے: معاشی اشاریے بہتر، لیکن کیا عوام کو بھی کوئی فائدہ ہوگا؟
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رانا ثنا اللہ کا ایم کیو ایم کے ساتھ بیٹھنے اور اربن پراجیکٹس پر گفتگو کرنے پر شکریہ ادا کیا جنہیں بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنونیئر فاروق ستار نے کہا کہ ہماری گفتگو میں آئندہ مالی سال عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر زور دیا گیا۔