بٹ کوائن تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 10 ہزار ڈالرز سے تجاوز کرگیا

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تاریخی طور پر پہلی مرتبہ بٹ کوائن نے جمعرات کی صبح 110,099 ڈالرز سے تجاوز کرتے ہوئے نئی سطح کو پہنچ گیا ہے، واضح رہے کہ فلیگ شپ کرنسی نے اپریل کے اوائل میں 75,000 ڈالرز کی سطح تک کمی کے بعد سے 30,000 ڈالرز سے زائد قدر حاصل کی ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب، بی ٹی سی تقریباً 4 فیصد بڑھ کر 110,100 ڈالرز تک پہنچ گیا۔ صبح 7 بج کر 50 منٹ پر، اس میں 3 فیصد اضافہ ہوا جو پھر 109,881 ڈالرز پر مستحکم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ

سرمایہ کاروں نے خطرات تجدید کی تھی کیونکہ مختلف معیشتوں نے بہت زیادہ پیسہ کمانے کے لیے کرپٹو اسپیس میں داخل ہونے کے لیے اپنی پسندیدگی اور اعتماد کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان ڈیجیٹل اسیٹس اتھارٹی کے قیام کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے اور پاکستان کی 25 بلین ڈالرز کی مالیت کی ورچوئل اثاثہ جاتی معیشت کی نمو کو تیز کرنے کے اعلان کے بعد کئی ہزار نئے پاکستانی سرمایہ کار چھوٹے سے درمیانے درجے کی ڈیجیٹل کرنسیوں میں بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ اس اسپیس میں داخل ہوئے۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی ہر ادائیگی پر ایک سوئمنگ پول جتنا پانی صرف ہوتا ہے

بہت سے مبصرین رواں سال کے اختتام تک بٹ کوائن کی تقریباً 2 لاکھ ڈالرز تک کی چھلانگ کا تخمینہ لگا رہے ہیں، آج ایتھریم کی قیمت 2.45 فیصد اضافے کے بعد 2590 ڈالرز، سولانا کی 3.8 فیصد کے ساتھ 175 ڈالرز جبکہ بی این بی 679 ڈالرز فی کوائن رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی کمپنیوں کا پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے کا عزم

جاپان کا پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے 43 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

پاکستان میں تانبے، سونے، لیتھیم اور دیگر اہم معدنیات کی تلاش تیز، عالمی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سیاسی معاملات پر بات نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

ویڈیو

مالاکنڈ: نامکمل سڑک زحمت بن گئی، کام شروع ہی نہ کرتے تو بہتر ہوتا، شہریوں کی دہائی

بھارت کی سوچ چھوٹی، پاکستان مسلم دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں متحد کر سکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ

7 ٹریلین ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری والی بات درست نہیں، غیر قانونی کان کنی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مشیر معدنیات خیبرپختونخوا

کالم / تجزیہ

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟