وزیراعظم شہباز شریف 25 مئی کو بیرونی دورے پر روانہ ہوں گے

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 25 تا 30 مئی ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے دورے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا، وزیراعظم شہباز شریف

 دورے کے دوران وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی تمام اُمور پر سیر حاصل بات چیت کریں گے۔

اپنے دورے کے موقعے پر وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔

مزید پڑھیے: دشمن نے دوبارہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکو پاؤں تلے روند دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم 29 تا 30 مئی تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp