شیزاز میں سینیئر ایرانی جج کا قتل، دہشت گردی کی کارروائی قرار

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک سینیئر ایرانی جج کو منگل کی صبح جنوبی شہر شیراز میں چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا، شہریوں نے فوری انصاف اور خصوصی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جسے حکام نے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

صوبائی عدالتی اہلکار صدر اللہ راجی نصیب کے مطابق، شیراز میں فوجداری عدالت 2 کی برانچ 102 کے سربراہ جج احسان باقری کو دو حملہ آوروں نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ عدالت جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران: سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 ججز جاں بحق

38 سالہ جج باقری ایران کے عدالتی نظام میں 12 سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دے چکے تھے، ان پر ایک ’ٹھنڈے ہتھیار‘ سے حملہ کیا گیا تھا، اس اصطلاح کو ایران میں اکثر چاقو یا دیگر تیز دھار چیزوں کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جج احسان باقری حملے کے فوراً بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

راجی نصیب نے ایک بیان میں کہا کہ جج احسان باقری کو آج صبح دہشت گردی کی کارروائی کے بعد شہید کر دیا گیا، مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ کلام حسین محسنی ایجی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے خصوصی اور فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ’حکام کو ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ایران کا امریکا کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کی تجویز سے اتفاق

قتل کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں اور ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم، اس واقعے نے عدالتی شخصیات، خاص طور پر مجرمانہ اور حساس مقدمات میں ملوث افراد کی حفاظت کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔

صوبہ فارس میں سیکیورٹی فورسز مبینہ طور پر مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کی کوشش میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم