عمران خان کو کس شرط پر رہا کیا جائےگا؟ علیمہ خان نے سوال پوچھ لیا

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے عمران خان کی رہائی کے لیے ’آپ کو‘ کیا چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکر ہے عمران خان کا کیس لگ گیا ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ عملے نے غلطی سے کیس لسٹ میں نہیں ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں ساری زندگی جیل میں رہ لوں گا جھکوں گا نہیں، عمران خان کی پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت

انہوں نے کہاکہ ہمیں مختلف طریقوں سے دھمکایا جاتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ آپ کی گاڑی کو حادثہ پیش آ جائےگا، ایسی چیزیں نہ کی جائیں۔

علیمہ خان نے کہاکہ سامنے آکر ہم سے بات کی جائے اور بتایا جائے کہ آخر آپ چاہتے کیا ہیں، وہ چیز بتائی جائے جو عمران خان کو رہائی کے لیے چھوڑنی پڑے گی۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی بات کرنی ہے سامنے آکر کی جائے، اور ہمیں بتایا جائے کہ آپ چاہتے کیا ہیں، کیوں کہ عمران خان تو کہہ چکے ہیں کہ انہیں ساری زندگی بھی جیل میں رہنا پڑا تو رہ لیں گے مگر جھکیں گے نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پارٹی کو ملک گیر تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس بار کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا بلکہ تحریک ملک گیر ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو صرف اس لیے جیل میں رکھا گیا ہے تاکہ مجھ پر دباؤ ڈالا جا سکے، لیکن ایسا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان

عمران خان نے پارٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی نظریے کے ساتھ کھڑا نہیں اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کے لیے بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم