ارشد ندیم کے مدِ مقابل یاسر سلطان کون ہیں؟

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مایہ ناز نیزے باز (جیولن تھرور) ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل تک رسائی پالی ہے، تاہم اس بھی اہم بات یہ ہے کہ ان کے پہلو بہ پہلو اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے ایک اور پاکستانی یاسر سلطان بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

یاسر سلطان پاکستان کے اُبھرتے ہوئے نیزہ بازی (جیولن تھرو) کے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے حالیہ برسوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یاسر سلطان، جن کا مکمل نام محمد یاسر سلطان ہے، یکم مئی 1998 کو پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے دوسرے نمبر کے جیولن تھرو کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں اور قومی سطح پر دو مرتبہ چیمپیئن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ایران میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

بین الاقوامی کامیابیاں

2023 میں بنکاک، تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں یاسر سلطان نے 79.93 میٹر کے تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا، جو پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی تھی۔

2025 میں گومی، جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں، یاسر نے 76.70 میٹر کے تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس ایونٹ میں ان کے ہم وطن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی شامل تھے، جنہوں نے 86.34 میٹر کا تھرو کیا۔

تربیت اور مستقبل کے اہداف

یاسر سلطان اپنے کوچ فیاض حسین بخاری کی نگرانی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2024 میں پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کی، جو پاکستان کی ایتھلیٹکس تاریخ میں ایک اہم موقع تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے بجٹ 27-2026 کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ

ایئر انڈیا طیارہ حادثے کو ایک سال مکمل، متاثرہ خاندان آج بھی انصاف کے منتظر

’الحمدللہ! یہ بجٹ پوری توجہ، محنت اور خلوص کے ساتھ تیار کیا گیا ہے‘، وزیراعظم شہباز شریف کا بجٹ کی تیاری پر اظہار اطمینان

پاکستان اور یورپی یونین کا امریکا ایران پیش رفت پر تبادلہ خیال، سفارتکاری کو مسئلے کا حل قرار

وفاقی بجٹ میں انفرااسٹرکچر اور توانائی منصوبوں کے لیے بھاری فنڈز کی تجویز

ویڈیو

بجٹ 27-2026: پیٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی آدھی رہ جائے گی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

نواز شریف برینڈ ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘