بلوچستان کے زرعی شعبے میں سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق بل پر سفارشات منظور

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زابد علی ریکی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق بل، 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

زیر غور بل کا مقصد زرعی صارفین کو سبسڈی والی بجلی سے مرحلہ وار سولر توانائی پر منتقل کرنا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین طے شدہ سولرائزیشن معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اس بل کے ذریعے زرعی صارفین کو دوبارہ غیر قانونی طور پر بجلی کے روایتی نظام سے منسلک ہونے سے روکنے، بجلی چوری کے خاتمے اور اس عمل کو قابل سزا جرم قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر زراعت کس بات پر آمنے سامنے آگئے؟

بل میں ان تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے جو سولر نظام کی مؤثر تنفیذ اور توانائی کے شعبے میں شفافیت کے لیے ضروری ہیں۔

اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے بل کی شقوں پر تفصیلی غور کیا اور اپنی سفارشات پیش کیں، اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ قانون صوبے میں توانائی کی پائیداری، سبسڈی کے بوجھ میں کمی اور بجلی کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو شامل کرنے کے بعد بل کو منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین جناب میر اصغر رند، جناب فضل قادر مندوخیل، فرح عظیم شاہ اور اُم کلثوم نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری بلوچستان اسمبلی جناب طاہر شاہ کاکڑ، سیکریٹری توانائی جناب داؤد خان بازئی، اسپیشل سیکریٹری اسمبلی عبدالرحمٰن اور ایڈیشنل سیکریٹری قانون جناب سعید اقبال بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!