کراچی میں نوجوان پر تشدد کا کیس، 2 گرفتار ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے 2 گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جج جنوبی عبدالظہور چانڈیو نے سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

ڈیفینس کے علاقے میں نوجوان سدھیر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان بائیونک فلمز کے سربراہ سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی جانب سے کراچی کی ضلعی عدالت نے گرفتار دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پولیس کا مؤقف تھا کہ ملزمان کیخلاف نوجوان موٹر سائیکل سوار پر تشدد، دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کے الزامات ہیں، ملزمان کے خلاف عینی شاہد شہری کی مدعیت میں تھانہ گذری میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی گرفتار

اس سے قبل کراچی میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش ہو کر اپنے کیخلاف تشدد کے ذمہ دار دونوں گرفتار ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفینس میں خیابان اتحاد کمرشل میں موٹر سائیکل سوار کیخلاف تشدد کیس کی سماعت میں متاثرہ نوجوان سدھیر نے دونوں ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو شناخت کرلیا ہے۔

سدھیر نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے علم میں نہیں تھا کہ عدالت نے اسے بلایا تھا، لیکن جب وکیل نے بتایا تو میں وہ فوراً عدالت میں پیش ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بہنوں کے سامنے نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم سلمان فاروقی گرفتار، ’یہ بس ایک فوٹو سیشن ہے‘

عدالتی استفسار پر سدھیر نے بتایا کہ اسے کسی قسم کے دباؤ کا سامنا نہیں اور وہ کسی مقدمہ بازی میں نہیں پڑنا چاہتا، سدھیر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا ہے، عدالت اب اس کیس میں نامزد ملزمان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے اسے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

عدالت نے نوجوان سدھیر پر تشدد میں ملوث سلمان فاروقی اور ان کے ساتھی اویس ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز