شوق سے ہنر تک، لیہ کی بہنوں کی کامیاب کہانی

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماجد رندھاوا، لیہ

شوق اگر سچا ہو تو منزل خود راستہ دکھاتی ہے… اور یہی کر دکھایا صوبہ پنجاب کے شہر لیہ کی 2 بہنوں، سدرہ ظفر اور طیبہ ظفر نے۔ انہیں فوٹو گرافی کا شوق تھا، چنانچہ انہوں نے کیمرہ ہاتھ میں لیا، فوٹو گرافی کا فن سیکھا، اور پھر اس میدان میں خوب محنت کی… اور آج وہ اپنا ذاتی فوٹو سٹوڈیو چلا رہی ہیں۔

لیہ کے ایک محلے میں قائم چھوٹا سا فوٹو سٹوڈیو… لیکن ان بہنوں کے خواب بڑے ہیں۔ سدرہ اور طیبہ ظفر نے فوٹوگرافی کو نہ صرف اپنا شوق بنایا، بلکہ اس کو پیشہ بنا کر اپنی محنت سے ایک مقام حاصل کیا۔ شادیوں سے لے کر دیگر تقریبات تک، یہ دونوں بہنیں ہر لمحے کو کیمرے میں قید کرنے کا فن خوب جانتی ہیں۔

لیہ کی یہ بہنیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر عزم ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے۔ خواتین ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ اور سدرہ و طیبہ ظفر ان روشن مثالوں میں شامل ہیں۔ مزید جانتے ہیں ماجد رندھاوا کی اس ویڈیو رپورٹ سے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں