’ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص‘، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 26-20025 میں ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے 64 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے، جو ایک تاریخی قدم ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 1240 ارب روپے ہے، جس میں سے 371.739 ارب روپے ماحولیاتی خطرات میں کمی کے اقدامات کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ جدید طریقے اپنانے کے لیے 277.437 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب بجٹ اجلاس: عظمیٰ بخاری کو نازیبا اشارے کرنے پر انکوائری کا حکم

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں میں مربوط حکمت عملی اپنائی ہے اور حکومتی سطح پر اجتماعی سوچ کے تحت فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مجموعی ماحولیاتی بہتری کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ہر شعبے میں بہتری لائیں گے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق 65.172 ارب روپے ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے پر خرچ کیے جائیں گے، جب کہ 269.479 ارب روپے ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے بھی خاطرخواہ رقم مختص کی گئی ہے، جس کا حجم 95.285 ارب روپے بتایا گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ مالی سال میں حکومت ہر شعبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرے گی، اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سنگ میل عبور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا