آئندہ 5 دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کی جانب سے یکم جولائی سے 5 جولائی تک ملک کے بیشر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جولائی تک کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقاما ت پر تیزاور موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔ پانچ جولائی تک شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پری مون سون نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار مزید بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں گجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں بھی بارش متوقع ہے، ملتان اور بھکر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور پشاور میں بھی اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

مری، گلیات، اسلام آباد راولپنڈی، سوات، پشاور میں طغیانی، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

مری، گلیات، اسلام آباد راولپنڈی، سوات، پشاور میں طغیانی، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، سوات، مالاکنڈ، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد کا موسم

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

موسلادھاربارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آئی ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کی بارشیں جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ کہاں کہاں ہے؟

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں بشمول سیکٹر جی-6، ایف-8، آئی-10، ترامڑی، بنی گالہ، بہارہ کہو، ترنول اور بلیو ایریا میں بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پھسلن اور معمولی ٹریفک مسائل دیکھنے میں آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا کراچی کو صوبہ بنا دینا چاہیے؟ شہر قائد کے باسیوں نے کھل کر رائے کا اظہار کردیا

پاسنگ مارکس کی شرح مقرر، رٹہ سسٹم کا خاتمہ، تعلیمی بورڈز کے اہم فیصلے سامنے آ گئے

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

بلوچستان میں امن ، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ریاست کی ترجیحات کا محور ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سہ فریقی یا فور نیشن سیریز کرانے پر غور شروع

ویڈیو

کیا کراچی کو صوبہ بنا دینا چاہیے؟ شہر قائد کے باسیوں نے کھل کر رائے کا اظہار کردیا

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا