چلتی ٹرین سے موبائل چھیننے کی انوکھی واردات، ویڈیو وائرل

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص چلتی ہوئی ٹرین کے دروازے میں کھڑا موبائل فون استعمال کر رہا ہے۔ جسے ٹرین کے باہر کھڑے شخص نے انتہائی مہارت سے نیچے گرایا اور لے کر فرار ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین انتہائی تیز رفتاری سے چل رہی ہے جبکہ ریلوے ٹریک پر کھڑے ایک شخص نے ربڑ کا پائپ ٹرین کے دروازے میں کھڑے نوجوان کے ہاتھ پر مارا جس سے اس کے ہاتھ سے موبائل نیچے گر گیا اور نیچے کھڑے شخص نے بھاگ کر وہ موبائل اٹھا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نام میں ’دتا‘ کی جگہ ’کتا‘ لکھنے پر شہری کا انوکھا احتجاج، بھونکتے ہوئے ویڈیو وائرل

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے لکھا کہ ٹرین کے دروازے میں کھڑے ہو کر ویڈیو بنانے والے افراد خبردار ہو جائیں کیونکہ یہاں لٹیرے روزانہ نئے سے نیا طریقہ واردات ایجاد کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو ویوز حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے کیونکہ پائپ سخت نہیں تھا اور جب وہ ٹرین سے باہر کھڑا شخص دوسرے نوجوان کو پائپ مارتا ہے تو وہ نیچے جھک جاتا ہے اور وہ اس پر سلومو بھی بنا رہے ہیں۔

عامر ملک نے لکھا کہ لوٹنے کا کوئی ایسا طریقہ نہیں ہوگا جو ہم نے نہ اپنایا ہو۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ سیلفی لینے والے افراد اور ٹک ٹاکر ٹرین کا سفر کرتے وقت چوکس رہیں۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ پلانٹڈ ویڈیو ہے جبکہ چند افراد یہ سوال کرتے نظر آئے کہ ویڈیو کون بنا رہا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چلتی ٹرین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں کراچی میں ڈرگ روڈ پر ٹرین کے دروازے پر کھڑے مسافر سے دوسری سمت سے آنے والی ٹرین میں سوار مسافر نے موبائل چھیننے کی کوشش کی تھی۔

اس کے علاوہ کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے مسافر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش ہاتھ سے نکلا تو بھارت کو پڑوسی یاد آگئے، طارق رحمان کو دہلی بلانے کے لیے بے تابی

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ