اٹلی میں زوردار دھماکا، 10 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 27 افراد زخمی

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کے دارالحکومٹ روم میں دھماکے سے 10 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم کے مشرقی ضلع پرینیستینو میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 10 پولیس اہلکار اور ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے۔ دھماکہ اٹلی کے مقامی وقت کے مطابق جمعے کی صبح 8 بجے ہوا اور اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جاسوسی تنازع: اٹلی نے پارگون کے ساتھ سیکیورٹی روابط منقطع کر دیے

فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار بھی دھماکے کی زد میں آ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ٹرک پائپ لائن سے ٹکرا گیا تھا، جس کے بعد گیس کا اخراج ہوا، آگ لگی اور پھر زور دار دھماکہ ہوا۔

مقامی خبر رساں ادارے روما ٹوڈے نے مطابق دھماکے کے بعد بلند ہوتی آگ اور دھویں کی تصاویر جاری کیں، جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ کی تصاویر میں پیٹرول اسٹیشن کو تقریباً مکمل طور پر تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق 16 شہری زخمی ہوئے، جن میں پیٹرول پمپ کا منیجر بھی شامل ہے، جبکہ ایمبولینس سروس کے مطابق زخمیوں کی تعداد 28 تک ہوسکتی ہے، 8 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں غیرملکی طلبہ کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ

روم کے میئر روبرٹو گوالتیئری نے جائے وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ فیول ٹینک بھرنے کے دوران پیش آیا، جس سے گیس کا اخراج ہوا اور پھر آگ لگنے سے دھماکہ ہوا۔

پمپ ای این آئی برانڈ کے تحت چل رہا تھا تاہم کمپنی کے مطابق یہ اسٹیشن ان کی ملکیت نہیں ہے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک قریبی ڈپو کو بھی آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے، اسٹیشن کے سامنے موجود ایک اسپورٹس سینٹر، جہاں بچوں کا سمر کیمپ جاری تھا، بروقت خالی کرا لیا گیا اور تمام بچے محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی دستاویزات پر کوئٹہ سے اٹلی جانے والے 2 مسافر جہاز سے اتارلیے گئے

پوپ لیو چہاردہم نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں متاثرین کے لیے دعا کی اور واقعے کو ’پریشان کن‘ قرار دیا۔ اٹلی کی وزیر عظم جارجیا میلونی بھی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہیں۔

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم مکمل طور پر بجھانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا