لکی مروت: تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لکی مروت کے علاقے دولت خیل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 لکی مروت کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ: پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے قیمتی جانیں بچالیں

’ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو پانی سے نکالا اور فوری طور پر سٹی اسپتال لکی سٹی منتقل کیا، تاہم کوئی بچہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔‘

جاں بحق بچوں کی شناخت رحیم اللّٰہ، فہیم اللّٰہ، فہد اور حماد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گرگیا، مدد کے لیے خود ریسکیو 1122 کو کال کرکے بلایا

ریسکیو 1122 نے والدین اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ گرم موسم میں نہانے کے لیے کھلے تالابوں یا غیرمحفوظ مقامات کا انتخاب نہ کریں اور بچوں کو بغیر نگرانی کے پانی کے قریب نہ جانے دیں۔ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور بروقت آگاہی نہایت ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری