سینیٹ کے لیے امیدوار فائنل، عمران خان، بیرسٹر سیف ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان اور خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان حالیہ ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی امیدوار مشعال یوسف زئی کو پارٹی کے اندر سے مخالفت کا سامنا

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے سابق وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کے بجٹ سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ سینیٹ کے لیے نامزدگیوں پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سینیٹر بنانے کی ہدایت جاری کی، جس کے تحت انہیں ثانیہ نشتر کی نشست کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ کے تمام امیدواروں کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا جے یو آئی فرخ کھوکھر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے جارہی ہے؟ کامران مرتضیٰ نے بتادیا

ذرائع کے مطابق منظور شدہ فہرست میں مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نور الحق قادری جنرل نشستوں کے امیدوار ہیں، جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اعظم سواتی اور خواتین کی نشست پر روبینہ ناز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں