وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیردفاع کی وفد کے ہمراہ ملاقات، کثیرالجہتی دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف سے انڈونیشیا کے وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)سیافری سمسودین نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان کثیرالجہتی دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ ثقافت، مذہب اور تاریخی رشتوں پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

شہباز شریف نے پاکستان کے انڈونیشیا کے ساتھ اقتصادی و تزویراتی تعلقات اور تجارت، دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانٹو کے ساتھ قاہرہ میں جی ایٹ سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی خوشگوار ملاقات کی یاد وں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کےمابین گہرے تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

انہوں نے باہمی طور پر مفید منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔وزیر اعظم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا ۔ دونوں رہنماؤں نے اس معاہدے کے نفاذ کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟