پنجاب بھر میں بارشوں کے باعث حادثات، 17 افراد جاں بحق

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے باعث 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

لاہور میں موسلا دھار بارش کے دوران چھتیں گرنے کے 3 مختلف واقعات میں 9 جانیں چلی گئیں۔ سب سے افسوسناک واقعہ ٹھوکر نیاز بیگ میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین، 2 بچیوں اور ایک مرد سمیت 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فیصل آباد میں بھی چھت گرنے سے ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ پاکپتن میں بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں خاتون اور 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ہرنائی میں زوردار دھماکا، 11 مزدور جاں بحق 6 شدید زخمی

شیخوپورہ اور شاہ کوٹ میں بھی چھت گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، جہاں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھتیں گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کی ہے۔

پنجاب کے دیگر علاقوں راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، سرگودھا، اور فیصل آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ عارف والا میں مسلسل بارش کے باعث گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر چکی ہیں، جبکہ سرگودھا میں کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

ادھر لاہور میں رات کو شدید بارش ہوئی، جہاں پانی والا تالاب کے مقام پر 171 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو شہر بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ، اینٹی رائٹ ونگ کی تربیتی مشقوں کا معائنہ

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ