زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے لیے معاہدے پر دستخط، کسانوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کی اسٹریٹجک نجکاری کے لیے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں زرعی فنانسنگ کے منظر نامے کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اسٹریٹجک نجکاری کے لیے نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کی قیادت میں کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے (ایف اے ایس اے) پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی منتقلی، کابینہ کمیٹی اور نجکاری کمیشن کی مشاورت

کنسورشیم بھرپور مہارتوں کو نمایاں طور پر مجتمع کرتا ہے جس میں اعجاز احمد اینڈ ایسوسی ایٹس، بیکر ٹلی محمود ادریس قمر، ایگزیکٹوز نیٹ ورک انٹرنیشنل، برج پبلک ریلیشنز، سیولز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پرائما گلوبل کنسلٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔

نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ یہ اقدام نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو مدعو کرنے، بینکنگ آپریشنز کو جدید بنانے اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس معاہدے سے سے زیڈ ٹی بی ایل کو پاکستان کے کسانوں اور زرعی کاروباروں کو بااختیار بنانے کے لیے درکار وسائل، سرمائے اور تیز تر آپریشنز سے لیس کرنے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کے بعد زیڈ ٹی بی ایل کی 501 برانچز اپنے ملک گیر نیٹ ورک کے ساتھ چھوٹے کسانوں اور دیہی برادریوں کو تیزی سے، زیادہ قابل رسائی قرض فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زرعی فنانسنگ کے لیے جدید بینکنگ ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل حل متعارف کرونے کے حوالے سے بہتر پوزیشن میں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فرٹیلائزر انڈسٹری مسابقتی کمیشن پاکستان کی رپورٹ پر برہم کیوں؟

مزید برآں اس اقدام سے گورننس، شفافیت اور احتساب کے استحکام سے ابھرتے ہوئے زرعی کاروبار میں مواقع کے لیے تیار کردہ مالیاتی مصنوعات کو بھی وسعت دیں گی۔ اس اقدام سے کسانوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسٹمر سروس اور عملی مستعدی کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

واضح رہے کہ زیڈ ٹی بی ایل کی نجکاری کو پاکستان کے زرعی مستقبل میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ دیہی خوشحالی کو فروغ دینے اور کسانوں کو ضروری مالی وسائل تک بروقت رسائی کو یقینی بنانے کے لیے زیڈ ٹی بی ایل کی زرعی فنانس میں دیرینہ مہارت کے ساتھ نجی شعبے کی کارکردگی کو یکجا کیا جاسکے۔

اس حوالہ سے معاہدے پر دستخط نجکاری کے سفر میں پہلا اہم سنگ میل ہے۔ معاہدے کے تحت فنانشل ایڈوائزر نجکاری کے حوالہ سے مارکیٹ میں قابل استعداد سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائے گا، نجکاری لین دین کی حکمت عملی مرتب کرے گا، اسے سرمایہ کاروں کے لیے مارکیٹ کرے گا اور شفاف بولی کے عمل میں نجکاری کمیشن کی معاونت بھی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نوکریاں ہی نوکریاں: زرعی ترقیاتی بینک کا ڈگری ہولڈرز کے لیے بڑا اعلان

نجکاری کمیشن کے اس جرات مندانہ اقدام کے ساتھ حکومت ایک متحرک زیڈ ٹی بی ایل کا تصور کرتی ہے جو تیز تر، بروقت اور مستعد خدمات فراہم کرے گا جس سے پاکستان کے کسانوں کی مستحکم ترقی، بہتر مقابلہ کرنے پوزیشن اور قومی معیشت میں زیادہ حصہ ڈالنے کے قابل بنائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار