سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے خلاف شکایات خارج کر دیں

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور الیکشن کمیشن کے 2 اراکین، نثار احمد اور شاہ محمد کے خلاف دائر شکایات کو خارج کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا

کونسل نے اپنے فیصلے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے، جن میں 3 علیحدہ علیحدہ شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ کونسل نے فیصلہ کیا کہ تینوں شکایات جائز نہیں ہیں اور انہیں خارج کر دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق، یہ شکایات سیاسی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجی گئی تھیں۔

پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست

27 جولائی 2025 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 10 ججز کے خلاف شکا یتیں داخل دفتر، 6 ججوں کے خط پر بھی غور

پی ٹی آئی نے اس درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے شفاف انعقاد میں ناکام رہا، پولنگ ایجنٹوں کو اسٹیشنز سے باہر نکالا گیا، کاغذات نامزدگی چھینے گئے، اور مخصوص نشستیں چھین کر پارٹی کو نقصان پہنچایا گیا۔

پارٹی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن سے قبل اور دوران مہم ان کی میڈیا کوریج پر پابندی رہی اور ریٹرننگ افسران کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن پر دھاندلی اور غیر شفاف رویے کے الزام میں مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی پیشرفت مثبت، جلد حتمی شکل دیے جانے کا امکان

پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

میر رضا علی قتل یا خودکشی؟ آخری 48 گھنٹوں میں کیا ہوا، ٹائم لائن نے کیس کے کئی راز بے نقاب کر دیے

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی فاطمہ زہرہ کی وطن واپسی، اپنے پیغام میں کیا کہا؟

ویڈیو

امریکا کی 25 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے نئے عالمی ٹیرف کیخلاف عدالت سے رجوع

امریکا نے ویزا بانڈ پروگرام مستقل کر دیا، پاکستان مستثنیٰ قرار

سولر صارفین کے لیے اہم خبر، نئی سولر پالیسی میں بڑی سہولت مل گئی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ