ملتان: خاتون پر بہیمانہ تشدد کیس، 3 ملزمان ضمانت پر رہا

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان کے شہر گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں خاتون پر بہیمانہ تشدد کے مقدمے میں گرفتار تینوں ملزمان کو عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل ٹھیک کرانے آئی خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کا تشدد، گھسیٹ کر باہر نکال دیا

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 16 اگست کو شام 4 بجے پیش آیا جب میمونہ نامی خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ جا رہی تھیں۔ راستے میں شہیر سلمان، زاہدہ خورشید اور شاہدہ بی بی نے انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر میں درج ہے کہ ملزمان نے خاتون کو زمین پر گرا کر بالوں سے گھسیٹا، کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 354 (خاتون کی عزت پامال کرنے کی کوشش)، 342 (غیر قانونی قید) اور 506 (دھمکیاں) کے تحت درج کیا گیا۔

ملزمان کو 17 اگست کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نمرہ سلیم کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے قرار دیا کہ دفعات قابلِ ضمانت ہیں۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا اور ہدایت دی کہ اگر ضمانتی مچلکے جمع نہ کروائے گئے تو ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے اور چالان جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے مقدمے کی آئندہ سماعت 31 اگست مقرر کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟